• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بقر عید سے پہلے بار بی کیو کاؤنٹر کی تعمیر

ادھر چھوٹی عید گزری ، ادھر بڑی عید کےلیے سوچ بچا ر شروع۔ اب تو عیدالاضحیٰ میںدن بھی کم رہ گئے، اورتو اور لوگوں نے مویشی منڈی جانے کےلیے پر تولنا شروع کردیےہیں۔ بقرعید کے دن سنت ابراہیمی ادا کرنے کے اور گوشت کی تقسیم کےبعد جس چیز کا شدت سے انتظار ہوتا ہے،جو سب سے زیادہ لبھاتی ہے، وہ ہے بار بی کیو۔ اگر آپ نے قربانی کے گوشت کا مزہ اٹھانے کا پکا پروگرام بنالیا ہےتو اس سے پہلےپکی اینٹوں کا باربی کیو کائونٹربنائیں، جو دکھنے میں دلکش بھی ہوگا اور آپ کے لیے تکے بوٹیاں بھوننے میںانتہائی کارآمد بھی !

اورضروری نہیں کہ آپ باربی کیو پارٹیز کےلیے بقر عید کا ہی انتظارکریں، جب آپ کے گھر یا لان یا بیک یارڈ میں باربی کیو کائونٹر بناہو گاتو جب چاہیں دوست احباب کو مدعو کریں اور باربی کیو پارٹی کریں۔

باربی کیو کائونٹر کےلیے آپ کو مناسب جگہ ، مٹی، بجری، سیمنٹ، اینٹیں، پانی اور دھاتی گرل درکار ہو گی ۔ باربی کیو کےلیےمناسب جگہ سوچ لیں، پھر زمین کواچھی طرح صاف کریں، اسے چند سینٹی میٹر تک کھودیں، اور وہاں ٹھوس سلیب رکھیں، جو سیمنٹ کے کچھ حصے، بجری اور پانی سے مل کر بنا ہوتا ہے۔ سلیب رکھنے کے بعد اس کو سیمنٹ لگاکر لیول کردیںاوراگر آپ سےفرش برابر نہ ہوسکے، تواسے کھلی ٹھوس چیز یا ٹائلوں سے ڈھانک دیںیا اس پر صرف بجری بھی ڈال سکتے ہیں۔

جب دو دن گزر جائیںتو کم از کم چولہا سوکھ چکا ہوگا اور آپ اس پر کام شروع کرسکتے ہیں۔ آپ نےپہلے سے باربی کیو کا ایک خاکہ کاغذ پر تیارکرلیا ہوگا۔جس کے مطابق اینٹوں کی پہلی صف چولہے پر لگائیںاور ہر اینٹ کو درمیان سے ایک یا دو سینٹی میٹر کے فاصلے پر رکھیںاوردیگر اینٹیں اس پررکھتے چلے جائیں۔اینٹوں کو جوڑنے کے لیےسیمنٹ، مٹی اور پانی کا مسالہ تیار کرلیں ۔ جب یہ گارا بن جائے تو اس کو اینٹوں کے خلا کےاندر بھر دیں، جو آپ نے چولہے پر آراستہ کی تھیں اورپھر اینٹوںکی دیوار اٹھاتے چلے جائیں۔

آپ نے مربع یا مستطیل نما دیواریں اٹھالی ہیں تو ان کے درمیان آپ کو ہاون دستہ یا پیالہ بنانا ہوگا جس میں آپ کوئلے سلگا سکیں ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اینٹ پر ہاون دستہ رکھنے کے بعد اس بات کا خیال رہے کہ، آپ اسے سیدھ میں اور بلندی پر رکھیں جہاں آپ اپنے قد کے مطابق بآسانی آگ جلاسکیں یا کوئلے سلگا سکیں۔اس کے ساتھ مزید خانے بنادیں جہاں آپ جلانے کی لکڑی رکھیں،اسے بھی مربع یا مستطیل کی شکل میں بنائیں اور سامنے کاحصہ لکڑیاں رکھنے، گرل لگانے، پکانے اور راکھ صاف کرنے کے لئے کھلا رہے۔

تعمیراتی مرحلے میں آپ آگ والی جگہ پر لوہے کی گرل بھی لگا سکتے ہیں۔ ایک بار ہاون دستہ سوکھ جائےتو آپ مختلف اونچائیوں پر دونوں اطراف گرل بھی جوٖڑ سکتے ہیں یا پھر کچھ ہلنے والی گرل بھی لگا سکتے ہیں،یا اسے کسٹمائز کردیںتاکہ مختلف درجہ حرارت پر کھانا پکانے کی سہولت بھی مل جائے ۔

باربی کیو کائونٹر کیلئے انٹرنیٹ یا میگزین میں بہت عمدہ اور باذوق قسم کےاسٹائل آپ کو مل سکتے ہیں اور آپ اس کے لیے کسی ماہر کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ باربی کیو اسٹینڈز بنے بنائے بھی ملتے ہیں ، لیکن جو بات پکی اینٹوں کے بنےباربی کیو کائونٹر کی ہے وہ کسی اور میں نہیں ہوتی ۔ مغرب میں اسے باربی کیو آئی لینڈ بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ گھر سے باہر الگ تھلگ بنا ہوتاہے۔

باربی کیو کی تاریخ 

ہم اسے گوشت بھوننے کے ایک طریقے کے طور پر جانتے ہیں لیکن ابتداءمیں باربی کیو لکڑی کے ایک چوکھٹے کو کہا جاتا تھا جس پر کھانا رکھ کر اسے دھواں دیا جاتا تھا۔ یہ طریقہ جنوبی امریکا اور کریبین علاقوں میںکافی مقبول تھا۔ آج سے کئی صدیوں پہلے یہ لوگ اس چوکھٹے کو ’بارباکا‘ (Barbacoa) کہتے تھے اور یہی لفظ بعد میں تبدیل ہوتے ہوتے باربی کیو بن گیا۔ یہ چو کھٹا بہت بڑا ہوتا تھا اور خوراک کو دھواں دینے کے علاوہ اسے چیزیں ذخیرہ کرنے اور سردیوں میں سونے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ لفظ ”بارباکا“ کریبین سے 1526ء میںاسپین اور پھر 1733ء میں انگلستان پہنچا اور 1755ء میں شائع کی گئی سموئیل جانسن کی ڈکشنری میں لفظ باربی کیو ملتا ہے جس کا وہی مطلب بیان کیا گیا تھا جو ہم آج سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین