راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ اوقاف پنجاب نے چھپر شریف گوجرخان کا قبضہ لے لیا۔زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف مرزا زاہد اقبال نے عملہ اور چوکی انچارج قاضیاں راجہ ندیم الطاف کے ہمراہ بدھ کو دربار کا کنٹرول لیا۔دربار میں ڈسپنسری،مسجد،لنگر خانہ اور سینکڑوں رہائشی کمرے بھی شامل ہیں۔مرزا زاہد اقبال نے بتایا کہ محکمہ اوقاف پنجاب دربار پر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری کاموں کو مزید بہتر کرکے زائرین کیلئے سہولتوں میں اضافہ کرے گا۔چنگا بنگیال میں حضرت اکمل شاہ اور حضرت عزت شاہ کے مزاروں پر مشتمل کمپلیکس کو چھپر شریف کا دربار کہا جاتا ہےجہاں سالانہ لاکھوں زائرین آتے ہیں۔جن کی خدمت محکمہ اوقاف پنجاب کرے گا۔ ذرائع کے مطابق چھپر شریف وارثی ٹرسٹ کے زیر اہتمام پرائیویٹ لوگ چلا رہے تھے۔دربار کی آمدنی کا بڑا حصہ بیرون ملک سے آنے والے عطیات اور نذرانے ہیں۔