• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2018،سیاسی جماعتوں کے امیدوار کم، آزاد کی تعداد زیادہ

اسلام آباد(طاہر خلیل+ آسیہ انصر)عام انتخابات 2018میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے زیادہ آزاد امیدوار میدان میں آگئے ہیں ، سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی مجموعی تعداد 5500 جبکہ آزاد امیدو ا روں کی کل تعداد 6ہزار سے زائد ہے ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کل 849 نشستوں پر 11ہزار 855 امید و اروں میں مقابلہ ہو گا ، سب سے زیادہ پی ٹی آئی نے 769امیدوار میدان میں اتارے ہیں ، پیپلز پارٹی نے 642 جبکہ مسلم لیگ ن نے 639امیدوار میدان میں اتار ے ہیں،ماضی کے مقابلے میں مذہبی جماعتوں کے امیدواروں غیر معمولی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں ،ایم ایم اے نے 583، اللہ اکبر تحریک نے 240 امیدوار میدان میں اتارے ،تحریک لبیک پاکستان کے 556امیدوار ، تحریک لبیک اسلامی کے100 ،جے یو آئی نظریاتی،جے یو آئی نورانی کے پچیس 25 اور جے یو آئی س کے 26امیدوار میدان میں موجود ہیں، ایم کیو ایم پاکستان سے زیادہ پاک سر زمین پارٹی نے امیدوار میدان میں اتارے ہیں ،ایم کیو ایم پاکستان نے 94 جبکہ پاک سر زمین پارٹی نے 148 امیدواروں کو انتخابی دنگل میں اتارا ہے ،اے این پی کے 187بلوچستان عوامی پارٹی کے64،بی این پی کے57امیدوار میدان میں موجود ہیں، بی این پی عوامی نے 32، جی ڈی اے نےقومی وطن پارٹی نے 68،آل پاکستان مسلم لیگ نے 154 امیدوار میدان میں اتارے ،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے 39، پی ٹی آئی نظریاتی کے35، پی ٹی آئی گلالئی کے9 امید و ا ر انتخا با ت میں حصہ لے رہے ہیں۔  

تازہ ترین