• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھرمیں فٹبال کا جنون اپنے عروج کوپہنچ چکا ہے ،کیونکہ روس میں ایک ماہ سے جاری فیفافٹبال ورلڈکپ 2018ء میں آج دو یورپی ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جارہا ہے اور آج آخرکار فیصلہ ہوہی جائے گا کہ فٹبال کی حکمرانی کس کے حصے میں آتی ہے۔یہ ورلڈکپ اپنے سنسنی خیز نتائج کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جہاں مداحوں نے کئی اُتار چڑھاؤ دیکھے، یہاں تک کہ بہت سی بڑی ٹیمیں کوارٹر فائنل تک بھی نہ پہنچ پائیں، دفاعی چیمپئن جرمنی تو پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی تھی۔ دنیا کے اس مشہورترین کھیل کے نامور فٹبالرز کی بات کریں تومداح ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کے ہیئراسٹائل کے بھی دیوانے ہیں اور وہ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی تقلید کرتے ہوئے ویسا ہی ہیئراسٹائل بنوانے کوترجیح دیتے ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ دنیا بھر میں پرستاروں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز کرنےکا باعث بناوہیں مختلف ٹیموں کے کھلاڑی اپنے منفرد بالوں کے انداز کے ساتھ سپر ماڈلز کو بھی پیچھے چھوڑتے نظر آئے، بلکہ لاکھوں نوجوان تو ان کے ہیئر اسٹائلز کے دیوانے ہو چکے ہیں۔بالوں کی کٹنگ کے معاملے میں تو پہلے بھی لوگ انتہائی تخلیقی ہوا کرتے تھے لیکن موجودہ دور میں اس رجحان میں کچھ زیادہ ہی اضافہ ہو گیا ہے۔فٹبال کےکھلاڑی بالوں کے ڈیزائن بنوانے میں بھی خاصی محنت کرتے ہیں۔ہم آپ کو کچھ ایسے فٹبالرز کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے ہیئراسٹائل مداحوں میںنہ صرف کافی مقبول ہوتے ہیں بلکہ زیرِ بحث بھی آتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہیئراسٹائل مداحوں میں کافی مقبول ہوتے ہیں ، وہ اکثر نت نئے اسٹائل اپناکر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ 2014ء کے فٹبال ورلڈکپ میں ان کا ہیئر اسٹائل کافی موضوع بحث رہا، جس کے بارے میں ہزاروں ٹوئیٹس بھی کی گئیں۔ 

انھوں نے اپنے سر کے داہنے حصے پر سات7) (کےہندسے کی شکل میں ترچھے بال ترشوائے تھےجیسا کہ گھانا کے کھلاڑی آساموا جان نے تین (3) کو اپنے بالوں پر ڈائی کروایا تھا۔ کسی نے اسے ورلڈ کپ کے بدترین بالوں کے اسٹائل میں شمار کیاتوکسی نے اسے جادوگر کے نشان سے تعبیر کیا۔ بحرحال کینسرسے متاثرہ ایک لڑکے کے ٹوئیٹ نے لوگوںکویہ اخذ کرنے پر مجبور کیا کہ رونالڈو نے یہ اسٹائل اس لڑکے سے اظہار ہمدردی کے طور پر بنوایا ہے، جس پرسب نے ان کے جذبے کی تعریف کی۔

لائنل میسی

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

ارجنٹائن کے سپراسٹارلائنل میسی کوئی 40 کے قریب ہیئراسٹائل بنواچکے ہوں گے۔ان کے خوبصورت ہیئراسٹائل مداحوں میں کافی مقبول ہوتے ہیں۔

کبھی وہ بالوں کو چھوٹا کروالیتے ہیں تو کبھی انھیں بڑھاکرکاندھوں تک لے آتے ہیں اور اگر دل کرے تو ان پر ہلکا سنہرا رنگ بھی کروالیتے ہیں۔

نیمارجونیئر

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

برازیل کے مشہور فٹبالر نیمارجونیئراپنےکھیل کے ساتھ ساتھ منفرد ہیئراسٹائل کے حوالے سے بھی کافی مقبول ہیں۔ نیمار کے ہر انداز پر نوجوان مداح فدا ہیں اور ان کے ہیئر اسٹائل کواپنانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ 

نیمار جونیئر کے موہاک اسٹائل سے لے کر ہائی فیڈاور انڈرکٹ تک سبھی اسٹائل مقبول رہے ہیں۔وہ اب تک کچھ نہیں توکم از کم 45 ہیئراسٹائل اپنا چکے ہیں اور برازیل میں ان کے اسٹائل بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔

پول پوگبا

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

فرانس کو فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے پول پوگباکو کھیل پر مہارت تو ہے ہی ساتھ ان کا ہیئراسٹائل بھی کافی مشہورہے۔ 

دونوں طرف سے باریک کٹے ہوئے بال اور سر کے درمیان میں ہلکے بھورے بالوں کے ساتھ اسپائکس والا موہاک اسٹائل ان کی پہچان ہے،لیکن وہ اس میں کچھ نہ کچھ تبدیلیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔

یِن نک کرراسکو

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

بیلجیم کی فٹبال ٹیم گوکہ سیمی فائنل میں فرانس سے ہار گئی مگر اس کے کھلاڑی یِن نک کرراسکواپنے کھیل اور ہیئراسٹائل سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیے ہوئے ہیں۔

ان کے رنگ برنگے اور جاذبِ نظر ہیئر اسٹائل مداحوں میں مقبول ہیں، جن میں بالوں کے پیچھے پونی باندھنایا پھر دونوں سائیڈ سے بال ترشواکر صرف درمیان میں چھوٹے بال رکھنا شامل ہیں۔

مارویونی فیلانی

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

بیلجیم کے فٹبالر مارویونی فیلانی کے بالوں کا انداز انہیں اپنی ٹیم میں سب سے منفرد بناتا ہے۔ بڑے بڑے گھنگریالے بال جو فیلانی کے پورے سر کا احاطہ کیے ہوتے ہیں ، ان کے چہرے پربڑے بھلےمعلوم ہوتے ہیں۔ 

انھوں نے ان بالوں میں مکی ماؤس اسٹائل بھی بنوایا تھا جو کافی مشہور ہوا۔ 

 اینٹونی گریزمین

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

فرانس کے معروف فٹبالراینٹونی گریزمین اپنی ٹیم کو ورلڈکپ کے فائنل تک لے آئے ہیں۔ وہ اپنے کھیل کے علاوہ مختلف ہیئراسٹائل اپنانے کی وجہ سے کافی مقبول بھی ہیں۔

وہ کبھی’ کریوکٹ‘ اسٹائل اپناتے ہیں تو کبھی لمبے سنہرے بال رکھ لیتے ہیں، اس بار ورلڈ کپ میں ان کے بال بڑے ہیں اور نہ ہی چھوٹے۔

پاؤلوڈیبالا

مشہور فٹبالرز کے منفرد ہیئر اسٹائل

ارجنٹائن کےپاؤلوڈیبالاکو کھیل کے علاوہ بالوںکے سلیقہ مندانہ انداز کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔ 

ان کا ہالف موہاک اسٹائل کافی مقبول ہوا جس میں دونوں سائیڈ صاف کرکے سرکے بیچ درمیانے سائز کے بال چھوڑے گئے تھے، ان بالوں کو پیچھے تک لے جایا جاسکتا تھا۔ اس بار انھوں نے سائیڈ کے بال بڑھا لیے ہیں۔

تازہ ترین