مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ نوا زشریف اللہ کی پکڑ میں آچکے انہیں تو اب مودی یا ٹرمپ بھی نہیں بچاسکتےہیں۔
گجرات میں لیبرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کو لوٹنےوالوں کا انجام قریب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں شریفوں کا سارا خاندان پکڑا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکاجبکہ ہمارےدور میں صنعت چل رہی تھی ، مزدور خوش حال تھااور عوامی مفاد کےمنصوبے ابھی تک چل رہے ہیں۔