لاہور(صباح نیوز‘آئی این پی) پنجاب پولیس نےسعدرفیق سمیت مسلم لیگ( ن) کےمتعدداہم رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی جی پنجاب نے ڈپٹی کمشنرکومراسلہ جاری کیا جس میں آئی جی پنجاب نےمسلم لیگ ن کےرہنماؤں کی نظربندی کے احکامات دیئے۔ مراسلے میں خواجہ سعد رفیق‘میاں مرغوب‘بلال یاسین کونظربندکرنےکاحکم دیاگیا۔ علاوہ ازیں خواجہ عمران نذیراورملک سیف الملوک کھوکھر‘خواجہ سلمان رفیق اور وحید عالم خان کا نام بھی شامل ہے۔حکم کےمطابق تمام افرادکو 30 دن کیلئےنظربندکیاجائے گا۔مراسلے میں کہا گیا کہ ن لیگی رہنماؤں کی وجہ سے شہرمیں نقص امن اور توڑ پھوڑ کااندیشہ ہے۔دوسری جانب مسلم لیگی رہنما حاجی رانا بختیارکوگھرمیں نظر بند کر دیا گیا اور ان کی رہائش گاہ پرپولیس اہلکار تعینات کردیئےگئے ۔