• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں سےچھ خواتین سمیت9 افراد اغوا ء

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوںسےچھ دوشیزائوں سمیت9 افراد کو اغوا ءکر لیا گیا ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی سے شاہد بی بی کی 18 سالہ بیٹی (س)کو اغوا کر لیا گیا۔ تھانہ لوئی بھیر کے علاقے بحریہ ٹائو ن سے عابدہ قاسم کی بیٹی (ع) کو اغواء کر لیا گیا پولیس نامعلوم نے نامعلوم اغوا کا رکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ بہارہ کہو کے علاقے ڈھوک جیلانی سے بابر خان کی بہن (ش) اغوا ہو گئی۔ مدعی مقدمہ نے فاروق پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔تھانہ بہارہ کہو کے علاقے چھتر سے نوبہار احمد کے بھائی مہتاب احمد ، تھانہ گولڑہ کے علاقے پنڈپراچہ سے نور خان کی بیٹی (م) کو اغوا ء کر لیا گیا مغویہ کے والد نے نعمان سمیت تین افراد پر شبہ ظاہر کیا ۔ تھانہ گولڑہ کے علاقے چونگی نمبر 26 سے خان محمد کا بھائی عبدالرزاق اغوا ء ہوگیا ، مدعی کے مطابق 15 اغوا ء کا رچار گاڑیوں میںسوار تھے ۔ تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون سے غضنفر عباسی کی ہمشیرہ کو اغوا کر لیاگیا، مدعی مقدمہ نے سلیم سمیت 4 افراد پر شبہ ظاہر کیا ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی الیون سے عرفان حسن کےکم سن بھانجھے محمد مہدی کو اغوا کر لیاگیا ۔ تھانہ گوجر خان کے علاقے چنگا بنگیال سے عبدالقدوس کی بیٹی (ت) اغواء ہو گئی ۔ تھانہ سول لائن کے علاقے چکلالہ سکیم تھری میں14 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، آصف محمود نے الزام لگایا کہ حسنین علی نے اس کے بیٹے سے زیادتی کی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کےملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین