• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم کی ای سی ایل میں شمولیت، کابینہ کمیٹی کا اجلاس

نواز، مریم کی ای سی ایل میں شمولیت کے معاملے پر اجلاس

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے پر نگراں وزیر داخلہ اعظم خان کی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

کابینہ کی سب کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنے کے لیے سفارشات نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کو بھجوا دیں۔

نگراں وزیر داخلہ اعظم خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہیں، کابینہ اگلے اجلاس میں نواز شریف اور مریم کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

محمد صفدر کو وطن میں ہونے کی وجہ سے کئی روز قبل گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا جبکہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جو لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے سلسلے میں مقیم تھے،گرفتاری دینے کے لیے کل وطن واپس پہنچے ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کو گزشتہ روز ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین