• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل لفٹر کے کارندوں سمیت 52 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

موٹرسائیکل لفٹر کے کارندوں سمیت 52 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹر اور مفرور سمیت 52 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،تفصیلات کے مطابق رینجرز نے جمشید کوارٹر،گڈاپ سٹی،فیروز آباد میں کارروائی کرتے ہو ئے 5ملزمان بابر خان ،شاہد،شاکر الٰہی ،جنید اور خواجہ حبیب احمد کو گرفتار کیا، جو اسٹریٹ کرائم ،بلوچ کالونی ،فیروز آباد اور جمشید کوارٹر سے 6ملزمان عرفان،عدنان ، سہراب، راشد،فضل وہاب،افتخار کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں، اینٹی کارلفٹنگ سیل نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کھوکر گروپ سے وابستہ 2 انتہائی مطلوب ملزمان صابر کھوکھر عرف کالا اور ا شرف کھوکھر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان متعدد بار گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکے ہیں،پولیس کے مطابق کھوکر خاندان کے 25سے زائد افراد 10 برسوں سے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان خضدار میں ظفربروہی اور عطااللہ بروہی ملزمان کے رابطے میں رہتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان چوری کی موٹرسائیکلوں پر خواتین کو بٹھاکر بلوچستان لے جاتے ہیں،‎‎علاوہ ازیں کورنگی پولیس نے اشتیاق کو گرفتار کر کے 5بوتل شراب،گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل توفیق کو گرفتار کر کے رپیٹر ، مومن آباد پولیس نے عرفان کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل ،زمان ٹاؤن پولیس نے گلفام کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا، کلفٹن پولیس نے شیشہ کیفے پر کارروائی کرتے ہو ئے 4ملزمان سرفراز،وقاص ،آفتاب اور سرفراز احمد کو گرفتار کر کے 20شیشہ برآمد کرلیے ،شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عاقب کو گرفتار کر کے اسلحہ ،گبول ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرمنل علی حیدر کو گرفتار کر کے اسلحہ ،کورنگی پولیس نے 8ملزمان شفیع عالم ،شاہد،ابراہیم ،زین،حسن ،فردوس،راجو ،کاشف کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور موٹر سائیکلیں شاہ فیصل کالونی پولیس نے زبیر کو گرفتار کر کےمنشیات ،الفلاح پولیس نے اسٹریٹ کرمنل راشد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،زمان ٹاؤن پولیس نے 5جواری علی بخش،عبدلشان،عبدلشیزان ،وزیر الدین ،سہراب عالم کو گرفتار کیا ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے گٹکا مافیا کے کارندے عظیم احمد کو گرفتار کرلیا ،پیر آباد پولیس نے عمر فاروق کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی،دریں اثنا چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو رنگے ہاتھوںگرفتا رکر کے ایک G-3 ا یس ایم جی، ایک منی مشین گن30 بور 2پستو ل مع راؤنڈزبرا ٓمد کئے جبکہ 6مفرور ملزمان بھی پکڑے گئے۔

تازہ ترین