• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے، زرداری

حیدر آباد(آ ئی این پی) سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے،بلاول کا منشور ترقی، روشنی اور امن ہے،نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیاجاتا تو حالات یہ نہ ہوتے،بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی روشنی اور امن ہے،نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کیاجاتا تو حالات یہ نہ ہوتے۔ہفتہ کو آصف زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے والوں کواگر شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹو کا راستہ کیوں روکتے ہیں، جب کوئی دہشتگردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں نئی بات نہیں،25 جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہوگا۔
تازہ ترین