• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیا ،محکمہ بجلی کے متعدد افسران پر بدعنوانی کے الزامات وگرفتاریاں

نیروبی ( رائٹرز ) کینیا میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کینجن کے کئی افسران پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ پولیس نے جعلی ٹینڈر کے ذریعے لاکھوں کی چوری اور بدعنوانی کرنے کے الزام میں سابق چیف ایگزیکٹو اور 2 جرنل مینجرز کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ان الزامات کے تحت ٹینڈر حاصل کرنے والی نجی کمپنی کے 4 ڈائریکٹرز اور 8 افسران کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ یہ ٹینڈر 2012ء میں حاصل کئے گئے تھے ۔ اس کے علاوہ دیگر بدعنوانی کے الزامات میں لیبر اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 2107ء کے کنٹریکٹ کی تحقیق بھی کی جا رہی ہے ۔جس میں تقریبا 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین