• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب پور روڈ کے رہائشیوں کا بجلی ، گیس کی بندش کیخلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) چاہ نم والا نواب پور روڑ کے رہائشیوں نے گل گشت کالونی اصلاحی کمیٹی کے زیر اہتمام بجلی اور گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے مطابق ان کے علاقے میں گزشتہ رات 10 بجے بجلی بند ہوگئی اور دن گیارہ بجے تک کسی بھی میپکو افسراور لائن سٹاف نےان کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس میں شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھروں سے باہر گرمی میں تڑپتے رہے۔ اہل علاقہ کے مطابق ان کے علاقے میں 200 کلوواٹ کے ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے لیکن صرف 100 کلوواٹ کا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جو بجلی کا لوڈ بڑھنے کی وجہ سے آئے روز جل جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ان کے علاقے میں آئےروز ٹرانسفارمر کی خرابی کی وجہ سے بجلی کی کئی کئی گھنٹوں بندش معمول ہے تو دوسری طرف ایک ماہ سے گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہ ہوئے تو وہ محکمہ سوئی گیس اور میپکو دفاتر کا گھیراؤ کرنےپر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین