• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان،83سالہ ذوالفقار کھوسہ 56سال سے سیاسی میدان میں

ڈیرہ غازی خان (ملک سراج احمد )سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کا شمار موجودہ انتخابات میں حصہ لینے والے سینئر ترین سیاست دانوں میں ہوتا ہے ۔1935ء میں پیدا ہونے والے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے ایوب خان کے دور میں سیاست کی پچ پر 1962میں بیٹنگ کاآغاز کیا اور کامیاب رہے اورپہلی بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ، اس کے بعد 1974کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ۔اس کے بعد ملک میں ہونے والے 1977کے عام انتخابات سے لے کر 1985,88,90,93,97میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے ملک میں ہونے والے ہر انتخابات میں حصہ لیا اور ناقابل شکست رہے ۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ مختلف ادوار میں اہم وزارتوں پر فائز رہے ۔گورنر پنجاب کے علاوہ پنجاب کے وزیر تعلم ،وزیر خزانہ ،وزیر انہار اور سینئر مشیر برائے وزیر اعلیٰ کے منصب آپ کے پاس رہے۔2013ء میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تاہم سینیٹر تھے اس لیے صوبائی نشست کو کامیاب ہونے کے بعد چھوڑ دیا۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اب تک10بار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور ایک بار سینیٹر بھی منتخب ہوئے ہیں۔83سالہ ڈیرہ غازی خان تمن کھوسہ کے قبائلی سردارجوکہ گزشتہ 56سال سے سیاسی میدان میں موجود ہیں اس وقت بھی2018ء کے عام انتخابات میں سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حصہ لے رہے ہیں ۔

تازہ ترین