• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی :غیرتدریسی عملے کی ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی تربیت

Latest News
راولپنڈی…راولپنڈی پولیس نے اسکولوں کے گارڈز اور چوکیداروں سمیت غیرتدریسی عملے کی ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی تربیت شروع کردی، اسلام آباد میں بھی ایسی ٹریننگ دی جائےگی ۔

راولپنڈی پولیس نے مختلف اسکولوں کے 250 کے قریب غیر تدریسی عملے کو تربیت دی ۔کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کامقابلہ کرنے کیلئے دی جانےوالی تربیت میں اسلحہ چلانے، تلاشی لینے اور سیکیورٹی سے متعلق دیگر معاملات شامل ہیں۔

راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیرتدریسی عملے کی تربیت کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد ساجد کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھی اسکول، کالج اوریونیورسٹیز کے غیرتدریسی عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی جائے گی۔
تازہ ترین