• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے تحت آج یوم تحفظ ملازمین منایا جائے گا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے اعلامیہ کے مطابق ادارے میں حادثات کی بہتات اور ذمہ داروں کے خلاف جزا و سزا پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث محکمہ برقیات (بجلی ) میں ملازمین کے عدم تحفظ کے خلاف 17 جولائی کو ملک گیر یوم تحفظ ملازمین منایا جائے گا۔ اس حوالے سے سندھ کی سطح پر مرکزی تقریب لیبر ہال حیدرآباد میں منعقد کی جائیگی جسکی صدارت یونین کے مرکزی صدر و صوبائی چیئرمین عبداللطیف نظامانی کرینگے جبکہ سندھ اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریبات کا انعقاد صوبائی، ریجنل، زونل اور ڈویژنل سطح پر کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں شہید ملازمین کے ورثاءبھی شریک ہونگے ااور فنی ملازمین بالخصوص لائن اسٹاف کو سیفٹی کے حوالے سے آگہی بہم پہنچائی جائیگی۔
تازہ ترین