• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،پرویز خٹک کے آبائی علاقے میں تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال

پشاور(سید سبز علی شاہ) سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے آبائی علاقہ ضلع نوشہرہ میں سیاسی صورتحال تیزی سے بدلتی جا رہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ضلع نوشہرہ سے قومی اسمبلی حلقہ این اے25نوشہرہ اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ این اے25نوشہرہ میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلہ میں پی ٹی آئی سے بغاوت کر کے پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے انتخابی مہم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 64نوشہرہ میں تحریک لبیک میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے بانی رہنما و سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید حیدر علی شاہ باچا سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں ‘پی کے 64نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما ساجد گمریانی بھی سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ مسلم لیگ کی طرف سے ظہور کا کا خیل اور پیپلز پارٹی کی طرف سے سرور جمال کا کا خیل کو سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلہ میں میدان میں اتارا گیا ہے۔

تازہ ترین