اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہشہباز شریف نے طے شدہ حکمت عملی پر عمل کیا، لیگی رہنماؤں کو زرداری اور فریال تالپور جیسی سہولت دی جائے‘ نواز شریف‘ مریم نواز‘ کیپٹن (ر) صفدر اور قمر الاسلام کو رہا کیا جائے‘ یہاں کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی لاڈلہ یا سوتیلا پاکستانی نہیں ہے۔ اپیل پر حتمی فیصلے تک عدالتی فیصلہ معطل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے کہا کہ انتخابات تک کسی کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہ روکا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو ملنے والی سہولت نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور قمرالسلام کو بھی دی جائے۔ چھ جولائی کا فیصلہ انتہائی کمزور بنیادوں پر کیا گیا ،نواز شریف کی جائیداد کا تعلق کسی دستاویز سے ثابت نہیں۔