• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ڈاکسٹ مائنڈزکانیاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جنیفر نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خطرناک وباء کے گرد گھوم رہی ہے جس کے سبب 98فیصد امریکی بچے ہلاک ہوجاتے ہیں اور بچ جانے والے بچوں کو بیگار کیمپ میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں سے ایک 16سالہ لڑکی فرار ہوجاتی ہے۔

فلم

فلم کی کاسٹ میں امینڈلا اسٹینبرگ،ہیرس ڈکنسن،اسکیلن بروکس،مینڈی مور،پیٹرک گبسن اور گولڈن بروکس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔شان لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 3اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین