• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کا دور ہوا پرانا،اب ہے سائیکل بال کا زمانہ


فٹ بال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے جس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اب اس کھیل کا زمانہ پرانا ہوگیا ہے۔

فٹ بال کا دور ہوا پرانا،اب ہے سائیکل بال کا زمانہ

جی ہاں جرمنی میں سائیکل کے ذریعے بال سے کھیلنے کے انوکھے عالمی مقابلے کا انعقاد کیاجاتا ہے جس میں مختلف ممالک سے آنے والے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

اس منفرد کھیل میں ایک ٹیم میں دو کھلاڑی شامل ہوتے ہیں جو سائیکل پر بیٹھ کر بال کو گول تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ایک گول کیپر بھی موجود ہوتا ہے۔

سائیکل بال نامی یہ کھیل 14x11کے ووڈن کورٹ پر کھیلا جاتا ہے جبکہ یہ کھیل دیکھنے والے بھی کافی محظوظ ہوتے ہیں۔


تازہ ترین