• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ:5صوبائی اور2قومی حلقوں میں پی ٹی آئی‘ن لیگ میں انتخابی رسہ کشی

کوٹ سلطان(عبداللہ نظامی)لیہ کے 5صوبائی اور2قومی حلقوں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ،حلقہ پی پی 280میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے قیصر مگسی اور مسلم لیگ ن کے ملک ریاض گرواں کے درمیان ،حلقہ پی پی 281میں ملک احمد علی اولکھ ،چوہدری انعام الحق ،پی پی 282میں تحریک انصاف کے شہاب الدین خان سیہڑ اورایم ایم اے کے علامہ نیئر بخاری صوبائی حلقہ پی پی 283میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا سخت جوڑپڑے گا ،تاہم لیہ کے صدر مقام حلقہ پی پی 284میں بڑا اپ سیٹ ممکن ہے جہاں مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار چوہدری اصغر علی گجر اور آزاد امیدوار رفاقت علی گیلانی کے درمیان ہوگا ،یاد رہے اس حلقہ میں تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی کے پینل میں امیدوارایک خاتون سعیدہ حیدر تھند ہیں جسے پی ٹی آئی کے کارکنان نے بھی مسترد کر کے آزاد امیدوار رفاقت علی گیلانی کی انتخابی مہم چلا رکھی ہے ،اسی طرح ایک اور آزاد امیدوار ملک ہاشم سہوسابقہ ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی بھی تحریک انصاف کی طرف سے غیر موزوں امیدوار کو ٹکٹ دیئے جانے پران کے خلاف مہم چلائے ہوئے ہیں ،اس حلقہ میں جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گجر نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے امیدوار قومی اسمبلی سید ثقلین بخاری کے ساتھ پینل تشکیل دے رکھا ہے ،لیہ کے قومی حلقہ این اے 187لیہ ون میں تحریک انصاف کے امیدوار مجید خان نیازی اور آزاد امیدوار سردار بہادر خان سیہڑ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار صاحبزادہ فیض الحسن کے درمیان انتخابی معرکہ سج گیا ہے ،جبکہ این اے 188لیہ ٹو میں تحریک انصاف کے ملک نیاز جکھڑ اور مسلم لیگ ن کے سید ثقلین بخاری کے درمیان حسب سابق جوڑ پڑے گا ،جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار رمضان بھلر ہیں جوکہ سیاست میں نووارد ہونے کی وجہ سے تعارفی الیکشن سمجھ کر اپنی انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین