• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسائل ملزسےجی آئی ڈی سی بقایاجات وصولی روکنے کا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی ٹیکسٹائل ملز سے گیس کے بلوں میں انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے بقاجات کی وصولی روک دی اور ایس این جی پی ایل سے جواب طلب کرلیا‘ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اپٹما کی رٹ کی سماعت کی‘اپٹما کے وکیل قاضی غلام دستگیر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جی آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات عدالت میں آئے جس میں متعدد فیصلے آچکے ہیں تاہم اب سوئی گیس حکام سال 2012ء کے ابتک کے تمام بقایاجات وصولی کیلئے بل بھجوا رہے ہیں حالانکہ قانون کے تحت جی آئی ڈی سی ان لوگوں سے نہیں لیا جائیگا جنہوں نے صارف سے وصول نہیں کیا لہٰذا ان ملز نے چونکہ وصول ہی نہیں کیا اسلئے ریکوری نہیں ہو سکتی‘ جس تاریخ سے مارک اپ لگے گا اسی تاریخ سے وصولی قانونی حیثیت رکھتی ہے چونکہ مارک اپ موجودہ تاریخ سے لگے گا اس لئے سابقہ وصولی غیر قانونی ہے ۔
تازہ ترین