• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پریانکا بہت کالی ہیں، مس انڈیا نہیں بن سکتیں‘

’پریانکا بہت کالی ہیں، مس انڈیا نہیں بن سکتیں‘

ایک کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بالی وڈ کی خوب رو اداکارہ پریانکا چوپڑا 2000 میں مس انڈیا کے ٹائٹل کے لئے موزوں انتخاب نہیں سمجھی گئیں جس کی وجہ ان کی گہری رنگت تھی۔


بھارتی فلم انڈسٹری کی سپر اسٹار اور سابقہ’ مس ورلڈ‘ پریانکا چوپڑا نے کل اپنی 36ویں سالگرہ منائی، انہیں اکثر و بیشتر اپنی گہری رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پریانکا کی زندگی پر لکھی جانے والی نئی کتاب ’ دی انکریڈیبل اسٹوری آف اے گلوبل بالی وڈ اسٹار‘کےچند حوالہ جات میں اہم انکشافات کئے گئے ہیں جن میں ایک ذکرسنہ2000ءکا ہے جب پریانکا نے پہلی بارمقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا۔ ان کی عمر اس وقت 17 سال تھی۔

مقابلے کے منتظمین میں سے ایک پرادیپ گوہا نے کتاب میں انکشاف کیاکہ ابتداء میں کوئی جج بھی پریانکا کو مس انڈیا کا ٹائٹل دینے کے حق میں نہیں تھا جبکہ ایک جج نے تو یہاں تک کہ دیا  تھا کہ’ پریانکا بہت کالی ہیں، مس انڈیا نہیں بن سکتیں‘۔

’پریانکا بہت کالی ہیں، مس انڈیا نہیں بن سکتیں‘

رواں سال اپریل میں بھی میگزین اِن سٹائل کو انٹرویو دیتے ہوئےپریانکا کا کہنا تھا کہ سانولی رنگت کی وجہ سے انہیں ہالی وڈ فلم میں نہیں لیا گیا،رنگت اور آواز کو تبدیل نہیں کرسکتی تاہم ہنر پر محنت کی ہے۔

اس سے پہلے بھی پریانکا اعتراف کر چکی ہیں کہ بالی ووڈ میں ابتدائی دنوں میں انہیں کئی بار اپنی رنگت کی وجہ سے سخت تبصرے برداشت کرنا پڑے تھے۔

یہی وجہ تھی کہ پریانکا کو اپنے فلمی سفر کے شروعات میں کافی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 2002 سے 2004 تک ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر کوئی خاص پزیرائی حاصل نہیں کرسکیں لیکن 2004 میں ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی مشہور فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ نے اداکارہ کو عروج دیا۔ فلم میں وہ سلمان خان اور اکشے کمار کےساتھ نظر آئیں۔

پریانکا بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں نام کما چکی ہیں اور مشہور اداکاراؤں میں ان کا شمار کیا جانے لگا ہے جو ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے3سیزنز کے علاوہ معروف اداکار ڈیوین جانسن کے ساتھ فلم بے واچ میں بھی جلوۂ گر ہو چکی ہیں۔

واضح رہے آج کل پریانکا امریکی گلوکار نِک جونز کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں جن سے منگنی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین