• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 ایسے فائدے جو آپ کو جامن کھانے پر مجبور کر دیں

آٹھ ایسے فائدے جو آپ کو جامن کھانے پر مجبور کر دیں

جامن کا شمار موسم گرما کے انتہائی مفید پھلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا پھل ہے لیکن اس کے فائدے بے شمار ہیں اسی لیے اس کے کھانے کی خاص تائید کی جاتی ہے۔ اور صرف جامن ہی نہیں بلکہ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت فائدہ مند ہیں، اکثر لوگ جامن کی گھٹلیاں رکھ لیتے ہیں تاکہ ضرورت کے وقت انہیں استعمال کیا جاسکے۔

جامن میں کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، سوڈیم، وٹامن سی اور بی، کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، فاسفورس، فولک ایسڈ اور پانی جیسے دیگر اہم غذائی اجزا موجود ہیں جو انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ جامن کے کئی مختلف نام ہیں، اسے بنگالی میں’کالا جام اور سندھی میں جموں‘ کہا جاتا ہے جبکہ اس کے دیگر ناموں میں راجامان، جمبولن اور بلیک بیری وغیرہ شامل ہیں۔

جامن کے بے شمار فوائد:

بیماریوں کو دور کرنا: جامن کی خاصیت ہے کہ یہ انسانی جسم میں موجود مختلف اقسام کی بیماریوں کو دور کرتا ہےجس میں معدے کی بیماریاں، آنتوں کی جلن، خراش، بلڈ پریشر کی سطح کو نارمل رکھنا، شوگر کنٹرول کرنا اور کھانا ہضم کرنا وغیرہ شامل ہے۔

آٹھ ایسے فائدے جو آپ کو جامن کھانے پر مجبور کر دیں

ہیموگلوبن میں اضافہ: جامن میں موجود وٹامن سی اورآئرن کی کثیر مقدارہیموگلوبن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ہیموگلوبن خون میں آکسیجن کو ملاتا ہے جس سےخون کا رنگ سرخ ہوجاتا ہے پھر اسے جسم کے تمام حصوں تک پہنچنے میں مدد کرتا ہے، جس سے چہرہ صاف اور جلد چمک جاتی ہے۔

ذیابیطس کے لیے مفید: ذیابیطس کے مریضوں کے لیےجامن کا استعمال نہایت ضروری ہے، جامن خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے سے روکتا ہےتب ہی شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جامن کی پتے بھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیےبے حد مفید ہیں۔

آٹھ ایسے فائدے جو آپ کو جامن کھانے پر مجبور کر دیں

گرمی سے نجات: جامن کی تاثیر ٹھنڈی ہےاور اسی لیے یہ کھانے کو با آسانی ہضم کرتا ہے اس کے علاوہ یہ شدید گرمی میں ٹھنڈک کا کام بھی کرتا ہے۔ جامن کے اندر پیاس کی شدت کم کرنے اور خون کی گرمی کو دور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

خون کو صاف کرنا: جامن میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے کے لیےجامن کا استعمال ضروری ہے۔

دل کی بیماریوں کے لیے مفید: جامن انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہےکیونکہ اس میں پوٹاشیم بڑی تعداد میں موجود ہے۔ 100 گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہےجو دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور سٹروک وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔ جامن کا باقائدگی سے استعمال شریانوں کو سخت ہونے کے روکتا ہے۔

آٹھ ایسے فائدے جو آپ کو جامن کھانے پر مجبور کر دیں

دانتوں کو مضبوط کرنا: وٹامن سی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل جامن، دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ جامن کا شربت پینے یا اس کا رس دانتوں پر لگانے سے دانت سے متعلقہ تمام مسائل کو دور کیا جاسکتا ہے۔

وزن میں کمی: جامن میں موجود فائبر بہت دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا۔ جامن وزن کو بڑھنے سے روکتا ہےاور اسے کنٹرول میں بھی رکھتا ہے۔

تازہ ترین