• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6رکنی قومی دستہ جمعرات کوبھارت پہنچ گیا جس میں 4 ریسلرز اور 2 آفیشلز شامل ہیں، دہلی میں 17 سے 22 جولائی تک شیڈول ایونٹ میں عنایت اللہ 65 کلوگرام، غلام غوث 70 کلوگرام، محمد عثمان 79 کلوگرام اور حسیب مصطفیٰ 86 کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل رشید بطور کوچ اور محمد ریاض بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
تازہ ترین