• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کسی پارک کا معائنہ نہیں کیا جاسکا

کراچی کے کسی پارک میں جھولوں کا معائنہ نہیں کیا جاسکا

عسکری پارک میں جھولا گرنےکےواقعہ کے بعدسندھ حکومت نے جھولوں کے معائنے کے لیے پارک 3 روز کے لیے بند کیے تھے لیکن اس کے باوجود کراچی کے کسی پارک میں جھولوں کا معائنہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

کمشنرکراچی صالح فاروقی کے مطابق چڑیاگھر، الہ دین اور سفاری پارک میں جھولےکے ایم سی جبکہ سندباد پارک کے جھولے کے ڈی اےکے زیر انتظام ہیں۔

صالح فاروقی کا کہنا ہے کہ جھولوں سے متعلق  تحقیقاتی کمیٹی کل تک اپنی رپورٹ تیار کر لے گی۔

تازہ ترین