• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برج خلیفہ پر چینی پرچم کے رنگ بکھر گئے


چینی صدر تین روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ایسی آتشبازی کی گئی کہ رات میں دن کا سماں ہو گیا۔

آسمان پر بکھرے رنگوں کے نظاروں نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا اور فضائیں دلہن کی مانند سج گئیں ۔

برج خلیفہ پر چینی پرچم کے رنگ بکھر گئے

صرف یہی نہیں بلکہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی چینی پرچم کے رنگوں کو سجایا گیا اور پوری عمارت لال رنگ میں نہائی دکھائی دی جس پر ننھے ستارے جگمگا رہے تھے ۔

رنگ برنگی آتش بازی سے آسمان دلہن کی مانند سج گیاجسے دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ شہر کے مرکزمیں پہنچے اور برج خلیفہ پر سجا پرچم اورآتش بازی سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔

تازہ ترین