خیرپور(رپورٹ:غلام عباس بھنبھرو)خیرپو رمیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں خیرپو رمیں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں جی ڈی اے اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے دن رات جلسوں کی دھوم مچادی سنسنی خیز مقابلے ہوں گے 25جولائی کو امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہو گا ۔ایم ایم اے کے امیدواروں کے جی ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد خیرپور کی سیاسی صورتحال کافی حد تک بدل چکی ہے پھلپوٹہ برادری کے پی ایس 26 کے آزاد امیدوار شاہنوا ز پھلپوٹو کے دستبردار ہوکر جی ڈی اے میں شامل ہونے پر صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی ہے پھلپوٹہ برادری کا شمار خیرپور کی بڑی برادریوں میں ہو تا پھلپوٹوں کے این اے 208اور این اے 210میں 40ہزار سے زائد ووٹ ہیں شاہنواز پھلپوٹو کے جی ڈی اے میں شامل ہونے سے پہلے پھلپوٹہ برادری کی دو اہم شخصیات خانصاحب مبین خان پھلپوٹو اور سابق ضلع نائب ناظم شیر محمد پھلپوٹو جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے ساتھ ملاقات کر کے جی ڈی اے میں شامل ہو چکے ہیں دریں اثناء دو روز قبل جمعیت علمائے اسلام سندھ کے صدر اور بڑی روحانی شخصیت مولانا عبدالصمد ہالیجوی نے خیرپور پہنچ کر جی ڈی اے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں و کارکنوں کو جی ڈی اے کے این اے 208کے امیدوار سید غوث علی شاہ این اے 209 کے پیر صدر الدین شاہ این اے 210 کے پیر کاظم علی شاہ لکیاری پی ایس 26 کے لالا عبدالغفار شیخ پی ایس 28 کے پیر معشوق علی شاہ جیلانی پی ایس 29 کے ڈاکٹر رفیق بھانبھن پی ایس 30 کے غلام رسول سہتو پی ایس 31 کے پیر محمد اسماعیل شاہ راشدی اورپی ایس 32 کے پیر محمد راشد شاہ کی حمایت میں الیکشن مہم چلانے کی ہدایات دیں مولانا عبدالصمد ہالیجوی نے کارکنوں سے یہ بھی کہاکہ عدالت نے پی ایس 27 کے جی ڈی اے کے امیدوار میر شاہنوا ز تالپور کے کاغذات نامزدگی مسترد کرد یئے ہیں جس کے بعد وہ سپریم کورٹ میں چلے گئے ہیں اگر ان کے کاغذات نامزدگی بحال ہوتے ہیں تو میر شاہنواز تالپور کوووٹ دیئے جائیں اگر ان کے کاغذات نامزدگی بحال نہیں ہوتے تو ان کی جگہ میر ظہیر حسین تالپور جی ڈی اے کے امیدوار ہوں گے ان کی مکمل طو ر پر مدد کی جائے ایم ایم اے کے امیدواروں کے جی ڈی اے کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے اور خانصاحب مبین خان پھلپوٹو ،شیر محمد پھلپوٹو اور شاہنواز پھلپوٹو کے جی ڈی اے میں شامل ہونے سے صورتحال نیا رُخُ اختیار کر چکی ہے باخبر سیاسی ذرائع کے مطابق 2013ء میں جو صورتحال تھی وہ کافی حد تک تبدیل نظر آرہی ہے موجودہ صورتحال میں جی ڈی اے اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا دنگل ہو گا سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ و پی ایس 26 کے پیپلزپارٹی کے امیدوار 21جولائی کو(آج)کرنل شاہ ہاسٹل گرائونڈ پر عام جلسہ کریں گے جلسے سے این اے 208کی پیپلزپارٹی کی امیدوار ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور پارٹی کے دیگر امیدوار خطاب کریں گے جبکہ جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا 22جولائی کو اتور کے روزخیرپور کے تاریخی ممتاز گرائونڈ پر بڑا جلسہ کریں گے۔