• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سنگاپور میں تاریخ کا خطرناک ترین سائبر حملہ

سنگاپور میں ہونے والے تاریخ کے خطرناک ترین سائبر حملے میں ہیکرز نے وزیراعظم اور محکمہ صحت کے ڈیٹا سے پندرہ لاکھ شہریوں کی ذاتی معلومات چرالیں۔

حکام کےمطابق سائبر حملہ گزشتہ روز کیا گیا جس میں ہیکرز نے لاکھوں مریضوں کو دی جانے والی ادویات اور علاج معالجے کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

حکام کے مطابق یہ بات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مریضوں کی معلومات چرانے کے پیچھے کیا مقاصد ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین