• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ابو ظہبی (جنگ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا تین روز دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اس دورے کے اختتام پر متحدہ عرب مارات نے کہا ہے کہ دونوں ملک جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں ملکوں نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

چینی صدر کا دورہ متحدہ عرب امارات مکمل

چینی صدر نے اس دورے کے دوران اعلیٰ اماراتی لیڈروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ اس دورے کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ دونوں ممالک سیاست، اقتصادیات، تیل و گیس اور سلامتی کے امور میں وسیع تعاون کو فروغ دیں گے۔ وہ اپنے دورے کی اگلی منزل سینیگال پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین