• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی میں سنسی خیز معرکہ

راولپنڈی ( محمد ندیم خان) حلقہ پی پی 15 راولپنڈی کینٹ میں کانٹے کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیا ن ہے یہاں پر مسلم لیگ ن کے ملک افتخار اور پی ٹی آئی کے عمر تنویر بٹ امیدوار ہیں یہ نوجوان امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک افتخار اس سے پہلے بھی دو دفعہ صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں 2008ء ضمنی الیکشن میں اپنے بھائی ملک ابرار کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر منتخب ہوئے اور 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے۔ انہوں نے علاقے میں کافی کام بھی کرائے ہیں پی ٹی آئی کے امیدوار عمر تنویر بٹ پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلا رہے ہیں یہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری جاوید ایم ایم اے کے خالد مسعود علوی سنی تحریک کے طاہر اقبال چشتی ملی مسلم لیگ کے شہزاد یٰسین بھی حصہ لے رہے ہیں جبکہ تین آزاد امیدوار بھی اس حلقے میں ہیں۔ یہ حلقہ پی پی 15ریلوے کالونی کا ایک بڑا حصہ اس میں آتا ہے جبکہ ریلوے سکیم نمبر 7 توحیدی روڈ، ڈھوک رتہ، ریلوے لوکو شیڈ کالونی، ریلوے سٹیشن، ریس کورس گرائونڈ، پشاور روڈ سے ہوتا ہوا نصیر آباد، ویسٹریج، الہ آباد، حافظہ آباد، ریلوے کیرج فیکٹری کالونی، مصریال روڈ، پی آئی اے کالونی، ڈھوک گوجراں تک جاتا ہے، یہاں پر کینٹ ایریا میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جو اب تک کوئی بھی حل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ امیدوار آتے ہیں اور ووٹ لے کر چلے جاتے ہیں لیکن بنیادی سہولتوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا۔

تازہ ترین