• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شور کوٹ،این اے 116میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار میدان میں

شورکوٹ( رائے ایاز اکبر سے ) حلقہ این اے116 ‘ پی پی128.129.130کے امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں حلقہ این اے 116میں پی ٹی آئی کے امیدوار صاحبزادہ محمد امیر سلطان اور آزاد امیدواروں آصف معاویہ ‘ امیر عباس خان ‘ صائمہ اختر بھروانہ کے درمیان کانٹے مقابلہ ہو گا پی پی 128میں پی ٹی آئی کے غضنفر عباس قریشی ‘ آصف معاویہ ‘ مہر خالد محمود سرگانہ کے درمیان کانٹے مقابلہ ہو گا پی پی129میں پی ٹی آئی کے میاں آصف کاٹھیہ ‘ آزاد امیدوار میاں آصف کاٹھیہ ‘ خالد غنی ‘ میاں قمر حیات کاٹھیہ ‘ میاں مادھو لعل حسین ‘ خالد غنی چوہدری ‘ ایم ایم اے کے چوہدری شہباز تگہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا پی پی130میں پی ٹی آئی کے رانا شہباز ‘ عون عباس خان ‘ عوامی راج پارٹی کے نذر عباس خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا 1970سے لے کر 2018تک ہر الیکشن میں ہمیشہ صاحبزادہ گروپ ‘ بھروانہ گروپ اور سیال گروپ کے درمیان سیاست کا مقابلہ رہا ہے۔

تازہ ترین