بٹ خیلہ( نمائندہ جنگ )متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہاہے کہ مالاکنڈکے عوام نے 25جولائی سے قبل ایم ایم اے کے ا میدواروں کے حق میں اپنافیصلہ کردیااور25جولائی کوصر ف اورصرف رسمی اعلان باقی ہے۔پاکستان کی تقدیربدلنے کافیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، ان خیالات کااظہارمولانافضل الرحمٰن نے ظفرپارک بٹ خیلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ 70سال سے پاکستان پرمذہب سے بیزارحکمران مسلط ہے جوہمیں دہشت گرداورخود کوروشن خیال ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب پاکستان کی تقدیربدلنے کافیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے اگر انہوں نے 25جولائی کوصالح لوگوں کوووٹ دیاتوملک پرصالح لوگوں کی حکمرانی ہوگی اگرروشن خیال لوگو ں کواپناووٹ دیاتوپھرپاکستان پرروشن خیال لوگوں کی حکمرانی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ علماء پاکستان پرروشن خیالی والے حکمرانی کاڈٹ کرمقابلہ کریگی انہوں نے کہاکہ جب تک ملک پرعلماء کرام کی حکمرانی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پرآزاد ہواتھا مگر سترسالوں سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان کے عوام اسلامی نظام سے محروم ہیں ۔