اسلام آباد( نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے الیکشن میں یقینی شکست دیکھ کرشریف برادران الزام تراشی پراترآئے ہیں، شہبازشریف نےدس سال میں عوامی خدمت و فلاح کا کوئی کام نہیں کیا،بڑا شریف جیل میں، چھوٹا جانے سے خوفزدہ ہے،ہمارا منشور عوامی خدمت اور ماضی کےترقیاتی کام ہیں، 1122جیسی ریسکیو سروس پر لوگ مجھے دل سے دعائیں دیتے ہیں ، وہ این اے 69گجرات کے 200معززین کی اعجاز خان کی قیادت میں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا پاکستان کو برباد کر کے نوازشریف نے اڈیالہ جیل جانا تھا تو وہ کوئی اور کاروبار کر لیتے پاکستانیوں کا کیا قصور تھا کہ انہوں نے انکو اتنا نقصان پہنچایا کہ ہر نیا پیدا ہونیوالا بچہ بھی لاکھوں روپے کا مقروض ہے اسکے باوجود غریب آدمی کو پینے کا صاف پانی اور تعلیم و صحت کی سہولتیں میسر نہیں ہیں، انہوں نے کہا جس حکمران میں تکبر اور انا آ جاتے ہیں اسکا حال ان جیسا ہی ہوتا ہے، شہبازشریف نے دس سال میں بھی عوامی خدمت اور فلاح کا کوئی ایسا کام نہیں کیا ۔