حیدرآباد......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سب کو ایک قوم بننا ہے تو سب کے لیے ایک نصاب بھی ہونا چاہیے۔
حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے قرضے لے کر عوام پر قرضوں کا ہمالیہ کھڑا کردیا ہے اور لندن، دبئی، ملائشیا میں اپنےپلازے کھڑے کردیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس شخص کو سیاست کا حق ہونا چاہئے جو باہر سے اپنا سرمایہ ملک میں لائے،ایک قوم بننے کے لیے ایک نصاب کا ہونا ضروری ہے۔