• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: 25جولائی کو سرکاری افسران کو دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت

سکھر (بیورو رپورٹ) کمشنر سکھر ڈویژن منظور علی شیخ نے ایک سرکولر کے ذریعے 25 جولائی کو عام انتخابات کے دن تعطیل کے باوجود سرکاری افسران کو اپنے دفاتر میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈویژنل ہیڈز کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ متعلقہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ڈسٹرکٹ ہیڈز کی آفیسز میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناء نے کمشنر سکھر اپنے آفس میں قائم الیکشن سیل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو وسیم الدین کو انچارج نامزد کیا ہے جو کہ الیکشن 2018کے موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں رہیں گے۔

تازہ ترین