جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر 10لاکھ ووٹرکیلئے 760پولنگ اسٹیشن اور 2235پولنگ بوتھ قائم کر دئے گئے، پولنگ عملہ کی تربیت کا عمل مکمل ہو چکیا ہے جبکہ ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں الیکشن کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ کے ہمراہ ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں عام انتخابات 2018 کے سلسلہ میں بننے والے الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا اورمختلف محکموں کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ حساس پولنگ سٹیشن پر 300 سے زائد کیمرے نصب کے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق این اے 66جہلم 1میں مردوں کے 281136ووٹ جبکہ خواتین کے 260160ووٹ جو کل 541296بنتے ہیں،مردوں کیلئے 100پولنگ سٹیشن اور خواتین کیلئے 100پولنگ سٹیشن جبکہ243 مشترکہ پولنگ سٹیشن سمیت کل 443پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ مردوں کیلئے 660پولنگ بوتھ اور خواتین کیلئے 606پولنگ بوتھ جو کل 1266بنتے ہیں، یہاں اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر جن کی تعداد 3535ہے اور پریذایڈنگ آفیسر 886 ہیں۔این اے 67جہلم 2میں مرد ووٹروں کی تعداد 213765اور خواتین ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد 190447جو کہ کل ووٹرز 404212ہیں،جن کیلئے مردوں کے لیے 77پولنگ سٹیشن اور خواتین کیلئے 77پولنگ سٹیشن جبکہ مشترکہ 161پولنگ سٹیشن جبکہ کل 315پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں،اسی طرح مردوں کیلئے 512پولنگ بوتھ،خواتین کیلئے 457پولنگ بوتھ،جبکہ کل 969پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،اسی طرح ان پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ پر 2760اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر جبکہ 630پریذایڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر اپنے فرائض کی سرانجام دہی کریںگے۔پی پی 25جہلم 1میں کل ووٹروں کی تعداد 326000جبکہ مرد ووٹر 169816،خواتین ووٹر 156184،ووٹر کے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے مردوں کیلئے 41پولنگ سٹیشن،خواتین کیلئے 41پولنگ سٹیشن ،جبکہ 186مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں،جبکہ اس حلقہ پی پی25میں مردوں کیلئے 394پولنگ بوتھ،جبکہ خواتین کیلئے 359پولنگ بوتھ جبکہ کل 753پولنگ بوتھ بنیں گے۔جن پر 2090 اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر اور 536 پریذایڈنگ آٖفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پی پی 26جہلم 2 میں کل ووٹروں کی تعداد 307822ہے جس میں مرد ووٹرز 159635جبکہ خواتین ووٹرز 148187جن کیلئے مردوں کیلئے 84پولنگ سٹیشن ،خواتین کیلئے 84پولنگ سٹیشن جبکہ 83مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح 384پولنگ بوتھ مردوں کیلئے،358خواتین کیلئے جبکہ دونوں کیلئے 742پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔جبکہ اس حلقہ میں تمام پولنگ سٹیشن پر 2190 اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر اور 502پریذایڈنگ آفیسر اپنے فرائض سرانجام دیںگے۔