لاہور(آئی این پی ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے پولنگ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی ۔ بدھ کو عام انتخابات کے دن چیف جسٹس آف پاکستان نے این اے 130میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،چیف جسٹس نے پولنگ اسٹیشن برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پر پہنچے تو انہیں وی آئی پی راستے سے پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جایا گیا اس پر چیف جسٹس نے اسٹاف کی سرزنش کردی۔ چیف جسٹس نے پولنگ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا قوم اپنے نمائندے کا انتخاب کرے اور کامیاب کرائے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔