لاہور (اے پی پی ) پاکستان کی تاریخ میں 25 تاریخ اوربدھ کا دن اہمیت کا حامل رہا ہے۔ 16نومبر 1988ء کے عام انتخابات بدھ ہی کے روز ہوئے تھے جس میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی اور بینظیر بھٹو اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔24 اکتوبر 1990ء بدھ کا سورج محمد نواز شریف کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوا ، 6 اکتوبر 1993ء کو بدھ کے روز ہی پیپلزپارٹی دوسری بار عام انتخابات میں کامیاب ہوئی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی زندگی میں 25 کا ہندسہ بھی نیک شگون کی علامت ہے،25 مارچ 1992ء کو پاکستان عمران خان کی کپتانی میں پہلی بار کرکٹ کا ورلڈ چیمپیئن بنا اور اس روز بدھ کا دن تھا،عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بھی25 اپریل 1996ء کو ہی رکھی تھی،عمران خان نے اسلام آباد میں جاری126دن کا دھرنا بھی 17دسمبر 2014ء کو بدھ ہی کے روز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔