• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل بقائی کو ایرانی مذاکراتی وفد کا ترجمان مقرر کردیا گیا

اسماعیل بقائی - فوٹو: فائل
اسماعیل بقائی - فوٹو: فائل

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کو ایران کے مذاکراتی وفد کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ 

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے اسماعیل بقائی کو مذاکراتی وفد کا ترجمان تعینات کیا ہے۔

باقر قالیباف نے تقرری کے حکم نامے میں کہا کہ وہ اس حکم نامے کے ذریعہ اسماعیل بقائی کی تقرری کرتے ہیں۔

اسماعیل بقائی انقلابی قوتوں میں سے ایک ہیں، بین الاقوامی قانون کے ماہر ہیں اور سفارت کاری کے میدان میں مناسب تجربہ رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید