• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ز کی تنخواہوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے پے کمیشن قائم کردیا،چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ ان کی تنخواہوں کے معاملے کو حل کرنے کے لئے پے کمیشن قائم کر دیا گیا،کنٹریکٹ ڈاکٹرزکو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا جا چکا ہےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے ینگ ڈاکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر پہلی مرتبہ ملک بھر کے اسپتالوں میں ادویات موجودہیں،ڈاکٹرز کے لئے بڑی خوشخبری ہے، تنخواہوں کے معاملے کو حل کرنے کے لئے پے کمیشن قائم کر دیا گیا،کنٹریکٹ ڈاکٹرزکو مستقل کرنے کا حکم جاری کیا جا چکا ہے،چیف جسٹس نےاستفسار کیا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کی تعیناتی ہو چکی ہے شائد کسی کو علم ہی نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ سرچ کمیٹی کی سفارش پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کو تعینات کر دیا گیا،سیکرٹری صحت پنجاب نے نئی تعیناتی سے آگاہ کر دیا ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات میسر ہیں،نئی ادویات سازکمپنیاں رجسٹریشن کے لئے اپلائی کریں گی تو ان کا معاملہ بھی دیکھیں گے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بڑے مشکور ہیں،انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے نتیجے میں ہسپتالوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب ہوئے،نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرٹ پر تعیناتی پر مشکور ہوں،سپریم کورٹ کے حکم پر تعیناتی کا عمل مکمل ہوا،ڈاکٹر جاوید اکرم کا بیان میں کہنا تھا کہ نئی ذمہ داریوں کےحوالے سے اعتماد پر پورا اتروں گا،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم سے میرٹ کی بالادستی ہوئی۔
تازہ ترین