• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
باب کٹ ہیئر اسٹائل
ٹیلر سوئفٹ                                          جنیفر لارنس                                              ایما رابرٹس

لمبے اور گھنے بال خوبصور ت تو لگتے ہیں لیکن انھیں سنبھالنا قدرے مشکل ہوتا ہےیہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ، ماڈلز اور اداکاراؤں کی اکثریت چھوٹے بال رکھنا پسند کرتی ہے۔ اب وہ زمانے گئےجب بال لمبے کرنے کی فکر خواتین کو ستائے رکھتی تھی، اب بال جتنے چھوٹےہوں اتنے ہی ٹرینڈی لگتے ہیں۔ آجکل باب کٹ ہیئر اسٹائل بھی فیشن میں اِن ہے۔ باب ہیئر کٹ میں کندھوں سے کچھ اوپر تک بالوں کی لمبائی رکھی جاتی ہے، اگر آپ کے بال سیدھے ہیں تو انہیں گھونگریالے انداز میں سجا لیں، اس طرح کرنے سے بال اور زیادہ دلکش نظر آئیں گے۔ 

لیکن اگر آپ باب کٹ میں بالوں کی لمبائی کو زیادہ ہی چھوٹا سمجھتی ہیں تو لانگ باب ہیئر اسٹائل آپ کی یہ مشکل حل کر سکتا ہے۔ لانگ باب میں بالوں کی لمبائی کندھوں سے چند انچ نیچے تک رکھی جاتی ہے ۔جن خواتین کے بال زیادہ لمبے نہ ہوں وہ باب کٹ یا لانگ باب کٹ ہیئر اسٹائل اپنا کر حسین و جوان نظر آ سکتی ہیں۔ اگر یقین نہیں آتا تو ان سیلیبرٹیز کو ہی دیکھ لیں۔

ایما رابرٹس

ہالی ووڈ کی پریٹی وومن جولیا رابرٹس کی بھانجی اداکارہ ایما رابرٹس کو فیشن آئیکون سے زیادہ ہیئر آئیکون کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہر کچھ عرصے بعد ایمارابرٹس مختلف اور منفرد ہیئر اسٹائل اپنالیتی ہیں۔ رواں ماہ ایما رابرٹس نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں ایما اسٹریٹ شارٹ باب کٹ ہیئر اسٹائل کے ساتھ بہت خوبصورت اور معصوم سی لگ رہی ہیں۔ ایما کا نیا ہیئر اسٹائل ہالی ووڈ کے مقبول ہیئر اسٹائلسٹ’کرس ایم سی میلان‘ نے بنایا اور ان کی جانب سے اسے ہیئر باب لائن کا نام دیا گیا ہے۔

کیٹ مڈلٹن

برطانوی شاہی خاندان کی ہر دلعزیز اور مشہور و معروف شہزادی کیٹ مڈلٹن کو ان کے فیشن اور اسٹائل کی بناء پر کون نہیں جانتا، انہی خوبیوں کی بنا پر وہ دنیا بھر میں مشہور بھی ہیں۔ اور جب بات ہو باب کٹ ہیئر اسٹائل، خوش لباسی، دلکش مسکراہٹ اور پر کشش شخصیت کی تو کیتھرین ایلزبیتھ مڈلٹن کانام نہ آئے، ایسا کیسے ممکن ہے؟ گزشتہ برس کیٹ مڈلٹن کا باب کٹ ہیئر اسٹائل بھی خاصا مقبول ہوا، جس میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی بہو کندھوں سے کچھ اوپر چمکتے اور خوبصورت بالوں میں بے حدحسین لگیں۔

کاجول

بالی ووڈ اور باب کٹ ہیئر اسٹائل، بالی ووڈ کی سپر بلاک بسٹر فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی یاد دلاتا ہے۔1998ء کی کامیاب فلم میں نہ صرف کاجول کے کردار کو بہت سراہا گیا بلکہ ان کے باب کٹ ہیئر اسٹائل کو بھی خواتین کے حلقے میں خاصا پسند کیا گیا۔

بپا شا باسو

بالی ووڈ کی بلیک بیوٹی ،یا یوں کہیں بنگالی بلی بپاشا باسو بھی ماضی میں باب ہیئرکٹ اپنا چکی ہیں۔ بینگز کے ہمراہ سائیڈ پارٹ لیے (ایک جانب جھکے ہوئے بال) باب کٹ ہیئر اسٹائل میں بپاشا باسو لمبے بالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ پُرکشش نظر آئیں۔

پریتی زنٹا

بالی ووڈ کی پریٹی وومن ’پریتی زنٹا‘ کوئی بھی ہیئراسٹائل اپنائیں، بے حد خوبصورت لگتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ ان کے چہرے پر پھیلی معصومیت اور ان کی دلکش مسکراہٹ ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب فلم ’’کوئی مل گیا ،،میں پریتی کے چھوٹے بال خواتین کو خاصے بھاگئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فلم کے بعد بھی ان کا باب کٹ ہیئراسٹائل آج تک خواتین کے حلقے میں کاپی کیا جاتا ہے۔

جینیفر لارنس

جینیفر لارنس کا شمار ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نہ صرف فن بلکہ ان کی خوبصورتی بھی ان کی کامیابی کے پیچھے چھپے رازوں میں سے ایک ہے، بنا میک اپ چہرہ ہو یا پھر بغیر کوئی ٹریٹمنٹ لیے ان کے گھنگھریالے بال، وہ ہر روپ میں خوبصورت ترین خواتین میں شامل رہتی ہیں۔ جینیفران دنوں باب ہیئر کٹ اسٹائل میںنظر آتی ہیں، کندھوں سے کچھ ہی اوپر باب کٹ ہیئر اسٹائل جینیفر لارنس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ

دنیا کی مقبول ترین گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے باب کٹ ہیئر ٹرینڈ بھی کافی مقبول ہیں بینگ کے ہمراہ فارمل باب کٹ اسٹائل نہ صرف ٹیلر کی خوبصورتی کوبڑھاتا ہے بلکہ بیضوی چہرہ رکھنے والی خواتین جو باب کٹ ہیئر اسٹائل اپنا نا چاہتی ہوں انھیں یہ ایک بہترین ہیئر کٹ آئیڈیا بھی فراہم کرتا ہے۔

سونالی باندرے

ان دنوں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونالی باندرے بھی باب کٹ ہیئر اسٹائل اپناچکی ہیں، جس کی وجہ فیشن تو نہیں بلکہ ان کو لاحق ایک مہلک مرض ہے۔ اس مرض کے علاج کے لیے سونالی نے باب کٹ ہیئر اسٹائل اپنالیا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ اسٹائل بالی ووڈاداکارہ پر کافی سوٹ کررہا ہے۔

تازہ ترین