• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات،میر پور خاص میں پی پی اور ایم کیو ایم اپنی دو روایتی نشستوں سے محروم

میرپورخاص (نامہ نگار) ملک میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں میرپورخاص میں دو بڑی تبدیلیاں، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم اپنی دو روایتی نششتوں سے محروم ہوگئیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر سگے بھانجے سے شکست کھانے والے سید علی نواز شاہ پیپلز پارٹی سے قومی اسمبلی کی ایک نشست چھیننے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس 47میرپورخاص ون سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہری رام کشوری لعل ،ایم کیوایم کے امیدوار مجیب الحق انصاری کو ہرا کر وکٹری اسٹینڈ پر پہنچ کر ایم کیوایم کو اس کی واحد روایتی نشست سے محروم کردیا، جبکہ دھا ندلی کا الزام لگا کرایم کیوایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے،اس نشست پر ایم کیوایم 1988سے کامیابی حاصل کرتی چلی آرہی ہے ، پی ایس 48 میرپورخاص ٹو سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ذوالفقار شاہ اپنے سگے ماموں سید علی نواز شاہ کو ان کی روایتی نشست سے محروم کردیا ہے،2013 کے انتخابات میں سید علی نواز شاہ نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سید ذوالفقار علی شاہ جوکہ مسلم لیگ(ق) کے امیدوار تھے کو شکست سے ہمکنار کیا تھا۔اس انتخابات میں پیپلز پارٹی کے باغی ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید علی نواز شاہ نے این اے 218 میرپورخاص ون سےپیپلز پارٹی کے امیدوار پیر حسن شاہ جیلانی کو ہرا کر پیپلز پارٹی اور جیلانی خاندان کی روائتی نشست سے محروم کردیا۔2008 اور 2013 میں اس حلقہ سے پیر حسن شاہ جیلانی کے والد پیر آفتاب شاہ جیلانی اور چچا پیر شفقت شاہ جیلانی باالترتیب کامیاب ہوئے تھے۔
تازہ ترین