• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب پھر متحرک ، شہباز ،چوہدری شجاعت ،پرویز الٰہی ،علی عمران طلب

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب نے 25 جولائی تک سیاستدانوں کو انکوائریوں میں طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن عام انتخابات کا جھنجھٹ ختم ہوتے ہی نیب ایک بار پھر متحرک ہو گیا ہے ۔ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 20 اگست ،چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الٰہی کو 16اگست اور میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کو پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں 20 اگست، شجاعت ، پرویز الٰہی کو 16اگست کو بلا لیا ،میاں شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں 20 اگست صبح11 بجے طلب کیا ہے ۔ انہیں پہلے بھی صاف پانی کمپنی کیس اور پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں طلب کیا جا چکاہے۔نیب لاہور 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔شہباز شریف کے داماد علی عمران کو بھی پہلے متعدد بار طلب کیا جا چکا ہے لیکن وہ ملک سے باہر چلے گئے ۔ علی عمران پر ملزم اکرام نوید سے 13 کروڑ سے زائد رقم غیر قانونی طور پر وصول کرنے کا الزام ہے۔علی عمران کو بیرون ملک سے واپس لانے کیلئے نیب وزارت داخلہ کو مراسلہ بھی لکھ چکا ہے جبکہ 56 کمپنیوں کے حوالے سے نیب اپنی رپوٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا چکی ہے جبکہ چوہدری شجاعت اورچوہدری پرویز الہی کو غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے ۔ 
تازہ ترین