• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ منتخب حکومت کرے گی،نگراں کابینہ

اسلام آباد (اے پی پی،جنگ نیوز)نگراں حکومت نےسابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کامعاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے،نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی آئی اے کےسی ای اومشرف رسول اورنیشنل بینک کے نئے صدرکی تقرری کامعاملہ بھی نئی حکومت پرچھوڑنے،ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی رپورٹ آئندہ حکومت کوبھجوانےکافیصلہ کیا گیا ہے،نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کےمطابق اجلاس میں نواز شریف اورمریم نواز کانام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے کاجائزہ لیا گیا،ای سی ایل کےمعاملے پرقائم کمیٹی نےاپنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی، ذرائع کا کہناہےکہ کمیٹی نےنواز شریف اورمریم نواز کانام ای سی ایل پر ڈالنےیا نکالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کی سفارش کی،نگراں حکومت نےسابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کامعاملہ آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا بتاناہے کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں پی آئی اے کےسی ای اومشرف رسول کی تقرری کا معاملہ بھی آئندہ حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کےعلاوہ نیشنل بینک کے نئے صدر کی تقرری کا معاملہ بھی نئی حکومت پر چھوڑنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی رپورٹ آئندہ حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دریں اثناوزیراعظم آفس سےجاری بیان کےمطابق کابینہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ یاوریٰسین کوممبرٹیکنیکل اورڈائریکٹر جنرل لاءچوہدری علی اصغرکو تین ماہ کیلئےممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ کےطورپراضافی چارج دینے کی منظوری دی،کابینہ نےڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدظریف بلوچ کی بطورجج خصوصی کورٹ (کورٹ آف نارکوٹک سبسٹانسز کوئٹہ) کےطور پرتقرری، چیئرمین 8ویں ویج بورڈ کی تقرری کےقواعد و ضوابط کی بھی منظوری دی، کیس نمبر 05/2017 FOA SBC/Karachi کے ٹرائل کی اینٹی ٹیررازم کورٹ کراچی II سے اینٹی ٹیررازم کورٹ اسلام آباد منتقلی ، فنانس ڈویژن کو کے ٹو، کے تھری منصوبوں کیلئے مقامی قرضے کیلئے لیٹر آف گارنٹی کے اجراءکا اختیار بھی دیا گیا۔ کابینہ نے چارٹرڈ اکاؤنٹس بائی لاز 1983ءکے بائی لاز 106 اور 124 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین