• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے فیصلوں پر نظرثانی میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،چیف جسٹس

اپنے فیصلوں پر نظرثانی میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں،غلطی ہم سے بھی ہوسکتی ہے ،بطور ادارہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ جسے انصاف نہیں ملا،وہ ان کے پاس بلاجھجک آسکتاہے،ملک میں پانی کا مسئلہ مجرمانہ غفلت اور بین الاقوامی سازش ہے،آنےوالےدنوں میں پانی کی شدیدقلت پیداہونیوالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے شعبوں میں تبدیلی لانے کی کوشش کی، شاید میں وہ سب کچھ نہیں کرسکا جو کرنا چاہتا تھا،میں سمجھتا ہوں کہ آج بھی مجھے پورا قانون نہیں آتا۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ میں تربیت کا فقدان ہے،بہتری اور تبدیلیاں آتی ہیں، ہمیں ایک جگہ نہیں رُکنا،پاکستان کے بغیر ہم کچھ نہیں ،یہ ملک ہمیں مفت میں نہیں ملا، جدوجہد سے ملا ہے۔

ان کا پانی کی قلت کے حوالے سے کہناتھاکہ آنےوالےدنوں میں پانی کی انتہائی شدیدقلت پیداہونیوالی ہے،یہ مسئلہ مجرمانہ غفلت ہے۔

تازہ ترین