• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی مشاورتی کونسل اور بزنس مشاورتی کونسل بنائیں گے، اسد عمر

اقتصادی مشاورتی کونسل اور بزنس مشاورتی کونسل بنائیں گے، اسد عمر

اسلام آباد (حنیف خالد) عمران خان حکومت کے متوقع وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے اَن ڈکلیئرڈ اثاثہ جات منقولہ ہوں یا غیر منقولہ ان کی ایمنسٹی اسکیم بے سود ہے ہم اسکے حق میں نہیں ہیںاس سے چھ سات کروڑ ڈالر قوم کو نہیں ملے جبکہ ماہانہ ملکی خسارہ دو ارب ڈالر ہے اس طرح چھ سات کروڑ ڈالر جو ایمنسٹی اسکیم کے تحت آئے ہیں وہ ڈیڑھ دن کا مالیاتی خسارہ پورا بھی نہیں ہو سکتا وہ ہفتے کی دوپہر جنگ کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے اسد عمر نے کہا کہ اقتصادی مشاورتی کونسل اور بزنس مشاورتی کونسل بنائیں گے جو وزیر خزانہ کی بجائے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کیا کریں گی۔ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے ہماری اقتصادی پالیسیوں پر عملدرآمد ہو گا ۔ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج تین سے چھ ماہ پہلے لے لینا چاہئے تھا موجودہ وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے سنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف سےبیل آؤٹ پیکیج لینے کیلئے بات چیت شروع کر دی ہے۔ اقتصادی مشاورت کونسل میں ملک کے ٹاپ ماہر اقتصادیات و مالیات اور بزنس ایڈوائزر کونسل میں ملک کے ٹاپ بزنس مین شامل کریں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم نے ایمنسٹی سکیم کی پہلے ہی مخالفت کی تھی۔ انڈسٹری وزراعت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہو گا۔

تازہ ترین