آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فاسٹ بولر محمد عرفان کریبین پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان اب ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 کریبین پریمیئر لیگ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ36سالہ بولر محمد عرفان نے کریبین پریمیئر لیگ کی ٹیم بارباڈوس ٹرائیڈینٹس سے معاہدہ کرلیاہے۔

بارباڈوس ٹرائیڈینٹس نےپاکستانی فاسٹ بولر جنیدخان کی عدم دستیابی کے باعث محمدعرفان کومتبادل کےطورپرسائن کیاہے۔

محمد عرفان نے 20 ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 15 شکار کیے جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 82 میچز میں 94 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

دوسری طرف ٹرائیڈینٹس کوچ روبن سنگھ کا کہنا تھا کہ جنید خان کی عدم دستیابی پر مایوسی ہوئی لیکن ٹیم میں دوسرے بائیں ہاتھ کے بولر کا اضافہ ٹرافی کی مہم میں ایک اثاثہ ثابت ہوگا۔

واضح رہےکہ کریبین پریمیئر لیگ2013 میں شروع ہوئی جس کا پانچویں ایڈیشن کا آغاز 8 اگست ہورہا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 16 ستمبرکو کھیلا جائے گاتاہم ٹرائیڈینٹس جیسن ہولڈر کی کپتانی میں ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 12اگست کو گایانا امیزون واریرز کے خلاف کھیلے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں