• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کا سامان بیچ کر بھی کھلاڑیوں کو واجبات دونگا،صدر ہاکی فیڈریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدربریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی کے ساتھ سازش ہورہی ہے۔ کھلاڑی کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ پاکستان ٹیم کی روانگی سے قبل کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی کردی جائے گی۔ چاہے اس کے لئے مجھے اپنے گھر کا سامان ہی کیوں نہ بیچنا پڑے۔ ایسا بیان نہ دیں جو ملک کی بدنامی کا سبب بنے۔ پیر کی شب کھلاڑیوں کی بغاوت پر ردعمل دیتے ہوئے خالد کھوکھر نے کہا کہ میں پہلے ہی کھلاڑیوں اور آفیشل کو بتا چکا ہوں کہ روانگی سے قبل سب کے واجبات کلیئر کردیں گے۔ اس وقت فیڈریشن مالی بحران کا شکار ہے ہم نے حکومت سے بیس کروڑ روپے کی منظوری کرائی تھی لیکن یہ رقم کسی وجہ سے ہمیں نہ مل سکی۔ کھلاڑی کھیل پر فوکس کریں۔ایک ایک پائی اداکریں گے۔ اگر کسی نے بچوں سے سازش کرائی ہے تو وہ اس سے نکلیں ۔ بیانات نہ دیں اور سازشوں سے بچیں اس وقت حکومت کو مسائل کا سامنا ہے ۔ میرے جاننے والوں کو علم ہے کہ میں بات کا پکا ہوں انشا اللہ کھلاڑیوں کو پیسے جکارتہ جانے سے ادا ہوجائیں گے۔ہم نے پچھلی فیڈریشن کے واجبات ادا کئے تھے اس بار بھی واجبات وعدے کے مطابق ادا کریں گے۔ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ افسوس ناک ہے۔
تازہ ترین