کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی کھلاڑی مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور انہوں نے فیڈریشن کے خلاف چھ ماہ سے ادائیگی نہ ہونے پر بغاوت کردی ہے لیکن پاکستانی ٹیم میں دو غیر ملکی آفیشلز بھی ہیں جو ڈالرز میں تنخواہ لیتے ہیں ان میں ہالینڈ کے ہیڈ کوچ رولینڈ اولٹمنز اور فزیو ڈینیل بیری شامل ہیں۔حیران کن طور پر غیر ملکیوں کو با قاعدگی سے تنخواہ مل رہی ہے اور کھلاڑی کوڑی کوڑی کے محتاج ہیں۔