• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

 عمران خان کا میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ، اسلام آباد ، بنوں اور کراچی کی نشستیں چھوڑ کر میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابقچیئرمین تحریک انصاف عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے اور دیگر 4 نشستیں چھوڑ دیں گے۔

عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35 اور کراچی کی نشست این اے 243 سے کامیاب ہوئے تھے۔

عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد بنی گالہ میں ہوگا،،اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے،،چاروں صوبوں اور مرکزی قیادت شریک ہوگی۔

وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف کا بنی گالہ میں اب سے کچھ دیر بعد انتہائی اہم اجلاس ہوگا جب کہ عمران خان نے دو روز کے لیے ملاقات کے لیے آنے والوں سے ملاقاتیں منسوخ کردیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ دو روز میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں مرکزی قائدین کے ساتھ پارٹی کے صوبائی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں مصروف بابر اعوان کو فون کر کے فوری طور پر بنی گالہ بلالیا، جن سے حکومت سازی سے متعلق اہم معاملات پر مشاورت کریں گے۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب میں وزیراعلی کے لیے کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکتا ہے جب کہ پارٹی قیادت وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ نمبر حاصل کرنے کے لیے مطمئن ہوچکی ہے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عاطف خان کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں وزیراعلی کے لیے علیم خان کا نام سامنے آنے کی خبریں سامنے آنے پر انہیں بھی اجلاس میں شریک ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

تازہ ترین